کراچی(جنگ نیوز) جیو ٹی وی کے رمضان اسپیشل پروگرام ’’رمضان میں ہنسنا منع ہے‘‘ میں جمعہ کے روز ہر دلعزیز میزبان شائستہ لودھی بطورِ خصوصی مہمان شرکت کریں گی۔پروگرام کے دوران شائستہ لودھی اپنی نجی زندگی، شوبز مصروفیات، آنے والے منصوبوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کریں گی۔ شو میں موجود حاضرین کو بھی اپنی پسندیدہ میزبان سے سوال و جواب کا موقع فراہم کیا جائے گا،شو کے میزبان تابش ہاشمی اپنی منفرد اور چٹ پٹی گفتگو سے ماحول کو خوشگوار بنائیں گے ۔ پروگرام شام ساڑھے چار بجے ’’جیو ٹی وی ‘‘سے نشر کیا جائے گا۔