• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپولیشن ویلفیئر، فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ بھرتیاں ہونگیں

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر خواتین فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور پر ان بھرتیوں کی تعداد تقریبا 80ہے۔ جن اضلاع اور ڈسٹرکٹس میں یہ بھرتیاں ہوں گی ان میں ڈسٹرکٹ کراچی ویسٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ کے اضلاع، گھوٹکی، کراچی کا ضلع ملیر, ضلع قمبر شہداد کوٹ، مٹیاری، میرپور خاص اور کراچی کا ضلع وسطی اور ضلع جنوبی شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید