• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا، پاکستان میں جزوی نظر آئیگا

کراچی(آئی این پی ) رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا تاہم یہ پاکستان میں جزوی نظر آئیگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مارچ کو سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ملک کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا،2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جبکہ چاند گرہن شام 4بج کر 34منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا اور رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید