لاہور (این این آئی) محکمہ ریلویز نے 8 ٹرینوں کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی فنانشیل بڈ آج بروز (جمعہ) کو اوپن کی جائے گی۔چند روز قبل ہونے والی ٹیکنیکل بڈ میں 9 کمپنیوں نے حصہ لیا تھا،تمام کمپنیوں کو اوپن بولی میں شرکت کرائی جائے گی۔ہزارہ ایکسپریس، ملت ایکسپریس ،بہائوالدین ذکریا ، فرید ایکسپریس ،راوی ، تھل ایکسپریس اور فیض احمد فیض کو پرائیویٹ کیا جائے گا۔بینچ مارک میں اضافے سے پرائیویٹ سیکٹر کی عدم دلچسپی سامنے آرہی ہے ۔