• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کا صوبے کی تقسیم کا بیان مسترد کرتے ہیں، جی ڈی اے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مرکزی رہنماؤں صفدر عباسی ، لیاقت علی خان جتوئی، سید زین شاہ اور سردار عبدالرحیم نے اپنے مشترکہ بیان میں گورنر سندھ کی جانب سے صوبے کی تقسیم سے متعلق بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کی ہر سطح پر بھرپور مخالفت کریں گے اور اس معاملے پر ہر آئینی ، قانونی اور عوامی فورم پر خلاف آواز اٹھانے کا عزم رکھتی ہے۔سندھ ایک تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی اکائی ہے جس کی تقسیم کسی صورت قابل قبول نہیں ۔رہنماؤں نے کہا کہ آئینِ پاکستان کے مطابق کسی بھی صوبے کی تقسیم کا عمل نہایت پیچیدہ اور مشکل ہے ، کیونکہ اس کے لئے متعلقہ صوبائی اسمبلی اور پارلیمنٹ دونوں میں دو تہائی اکثریت کی منظوری درکار ہوتی ہے ، جو عملاً ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات محض سیاسی مقاصد کے حصول اور سستی شہرت کے لئے دیئے جا رہے ہیں ۔جی ڈی اے کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ وہ تقسیم اور نفاق کی سیاست کے سخت خلاف ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا نعرہ “متحد سندھ ، مضبوط پاکستان” ان کی سیاسی جدوجہد کا محور ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید