کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ میں کئی روز سے جاری فروخت کا رحجان اچانک تبدیل،مالیاتی اداروں کی چند منافع بخش سیکٹرز میں بھاری خریداری سے زبردست تیزی، کے ایس ای100انڈیکس میں 4267 پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس 4 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 68 ہزار پوائنٹس سےبڑھ گیا،59.63 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 350 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم بھی 11.74 فیصد زیادہ رہا۔