• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی دن معذور افراد کی شراکت کو یقینی بنانے کی یاد دلاتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیرعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عالمی یوم معذورین کے حوالے سے کلفٹن پارک کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایک متاثر کن ٹیلنٹ شو اور خصوصی افراد کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلیے ایک نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا،وزیر اعلیٰ ہاؤ س سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کا جامع سماج کی تشکیل کےلیے اپنی حکومت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ دن معذور افراد کی طاقت، افادیت اور شراکت کو یقینی بنانے کی یاد دلاتا ہے اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کےلیے حوصلہ افزائی کرتا ہے جہاں سب کےلیے ترقی اور مساوات کے مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کےلیے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا جن میں معذور افراد کی صلاحیتوں اور دلچسپی کے مطابق ووکیشنل ٹریننگ پروگرام، عوامی مقامات تک رسائی، ٹرانسپورٹ ، تعلیمی اداروں، عوام میں منفی رویوں اور امتیازی سلوک کے خاتمے کےلیے عوامی آگاہی مہم ، معذور افراد کی مدد کرنے والی این جی اوز کے ساتھ تعاون شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نمائش میں پیش کی جانےوالی اشیا کی تعریف کی اور نشاندہی کی کہ پرفارمنسز اور تخلیقات نے روایات کو چیلنج کیا ہے اور معذور افراد کی بے پناہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید