دبئی (سبط عارف) دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اوپن ڈور پالیسی کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر تین اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی سرزنش کی ہے، یہ اصول عوام کی سرکاری اہلکاروں تک غیر محدود رسائی کو یقینی بناتا ہے۔ شیخ محمد نے کہا کہ ان عہدیداروں نے ڈیجیٹل خدمات پر انحصار کا دعوی کرتے ہوئے عوامی رسائی کو محدود کر دیا تھا، جو دبئی کے "لوگوں کی براہ راست خدمت کرنے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کے کلچر کے خلاف ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا، "دبئی کی عالمی کامیابی اس کے انسانوں پر مرکوز، حکمرانی کے کھلے کلچر سے پیدا ہوئی ہے۔ ان اقدار سے کسی بھی انحراف کو اصلاحی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔" شیخ محمد نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد المری کی عوامی خدمت کے لئے لگن اور اوپن ڈار پالیسی کے نکتہ نظر کو برقرار رکھنے پر ان کی تعریف کی۔