• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتھوانیا میں طیارہ عمارت سے ٹکرا کر تباہ، ایک شخص ہلاک

ویلنیوس ( نیوز ڈیسک) لتھوانیا کے دارالحکومت کے قریب کارگو طیارہ مکان سے ٹکرا کر تباہ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے کے بعد 2افراد کو اسپتال لے جایا گیا ،جہاں ایک کو مردہ قرار دے دیا گیا۔لتھوانیا ائرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کی شناخت جرمنی سے ولنیوس ائرپورٹ کے لیے اڑان کرنے والے ڈی ایچ ایل کارگو طیارے کے طور پر کی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والا ڈی ایچ ایل طیارہ میڈرڈ میں مقیم کنٹریکٹر سوئفٹ ائر کے زیرِ انتظام تھا۔ ماہرین نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ بوئنگ 737 طیارے کا ماڈل 31 برس پرانا تھا۔
یورپ سے سے مزید