کراچی(اسٹاف رپورٹر) تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریزکیلئے پاکستان کر کٹ ٹیم مشن زمبابوے مکمل کرکے بلاوائیو سے جنوبی افریقا پہنچ گئی۔ زمبابوے سے سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، حارث رؤف، صائم ایوب، ابرار احمد، محمد حسنین، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عمیر بن یوسف ڈربن روانہ ہوئے۔کپتان محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی ٹیم کو ڈربن میں جوائن کریں گے۔ حسیب اللہ خان، عرفات منہاس، عامر جمال، صاحبزادہ فرحان اور قاسم اکرم براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگئے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ شاہینوں نے آخری بار 2021میں جنوبی افریقا دورہ کیا تھا اور اس دوران دونوں وائٹ بال سیریز میں میزبان ٹیم کو آؤٹ کلاس کر کے سیریز اپنے نام کی تھیں۔