• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ جیتنے کا خواب بنگلہ دیش نے توڑ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ایشیاکپ جیتنے کا خواب بنگلہ دیش نے توڑ دیا۔ جمعے کودبئی میں سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا، شارجہ میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو ہرا یا۔ فائنل اتوارکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میں اوپنرز سمیت چار پاکستانی بیٹرز صفر پر پویلین پہنچے۔ فرحان یوسف 32 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔ کپتان سعد بیگ 18، محمد ریاض اللہ 28، ہارون ارشد 10 اور فہام الحق 8 رنز بناسکے۔ اقبال حسین نے 4، معروف مریدا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ تھا تاہم کپتان عزیز الحکیم نے 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح یاب کروایا ۔ ادھر سری لنکاپہلے کھیل کر صرف 173 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ بھارت نے نے تین وکٹوں پر 175 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

اسپورٹس سے مزید