• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کی دھمکی، وزیراعظم کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد (این این آئی)احتجاج کی دھمکی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا فضل الرحمٰن سے رابطہ، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی، مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائیگی۔

 تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے دینی مدارس سے متعلق بل منظور نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاج کیلئے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں پارٹی کے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے مرکزی ترجمان اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

اہم خبریں سے مزید