اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) و فاقی بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ سرکاری افسران کی گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے گریڈ 20 کے 8 افسر نامزد کئے گئے ہیں۔ نامزد افسران کا تعلق فارن سروس آف پاکستان، وزارتِ منصوبہ بندی اور بلوچستان حکومت سے ہے۔ فارن سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے 6 افسر، عائشہ علی، سجاد حیدر خان، محمد طارق وزیر، رابعہ شفیق، محمد عامر خان، خالد حسین خان اور وزارت منصوبہ بندی میں تعینات ناصر محمود کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان حکومت میں تعینات چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی نور الحق بلوچ کورس کیلئے نامزد کئے گئے ہیں۔ نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ہو ا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو نامزد افسران کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔