• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس لگادیا‘شادی ہالز مالکان نے آئندہ تقریبات پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔اس رقم کا شادی ہال کے کرائے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

ایف بی آرحکام اور شادی ہالز مالکان کی تنظیم کے وفد کی ملاقات ہوئی، اس دوران شادی اور دیگر تقریبات پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر فریقین میں معاملات طے پاگئے۔

اہم خبریں سے مزید