• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

75فیصد پاکستانیوں کا اسموگ کیخلاف خود کام کرنے پر زور

کراچی(نیوز ڈیسک) اپسوس پاکستان کے سروے سےپتہ چلا ہے کہ پاکستانی عوام کی اکثریت اسموگ کیخلاف اقدامات کرنے پر زور دیتے ہیں لیکن کچھ شرائط بھی عائد کرتے ہیں ، ملک بھر سے سروے میں ایک ہزار افراد نےحصہ لیا، سروے 18سے22نومبر کے درمیان کیا گیا، سروے میں 75فیصد افراد نے حکومت کی بجائے خود کام کرنےپرزور دیا ،کہا کہ حکومت یا دیگر اداروں سے پہلے ہمیں اپناکردار اداکرنا ہوگا،اس رائے پرکہ کیا حکومت کو اسموگ سے نمٹنے کے لیے پہل کرنی چاہیے؟ 73فیصد حکومتی اقدامات کے منتظر نظرآئےاور حکومت کو آگےبڑھ کر اسموگ کیخلاف اقدامات کرنے کا کہا،اپسوس کے مطابق، سروے میں 77فیصد پاکستانی دوسروں پر انحصار کرتے دکھائی دیے،انہوں نےکہا کہ جب سب اپنا کردار ادا کریں گے، تو وہ بھی اس میں شامل ہوں گے ۔
اہم خبریں سے مزید