• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت ، 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جاپان میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فوڈ ایکس 2025 ‘‘ میں شرکت کے لئے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 4 روزہ نمائش جاپان کے شہر ٹوکیو میں 11 سے 14 مارچ تک جاری رہے گی جس میں زرعی مصنوعات، پھل اور سبزیاں، بریڈ اینڈ سیریل،انڈے اور پولٹری، سی فوڈ ، فروزن فوڈ، ڈیری مصنوعات، گوشت اور اس سے تیار کردہ مصنوعات ، کافی ، سافٹ ڈرنکس اور فروٹ جوس سےوابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
ملتان سے مزید