ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری خارج کرنے کا حکم دیا ہے،مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون اقراءکو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے خارج،خاتون کو اغواء اور زیادتی کا نشا نہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتا ری خارج ۔شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو جوڈیشل ریما نڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت بعد از گرفتاری منظور،اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم طیب خان کی درخواست ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور،خاتون کو گھر میں گھس کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتاری منظور ،شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آ کر گھر چھوڑنے والی خاتون سکینہ بی بی کو دارالامان بھجوا دیا،خاتون کو زیادتی کا نشا نہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتا ری منظور،بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور،ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔