• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی 8سے 14دسمبر کے دوران سردی لہر کی پیشنگوئی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے 8سے 14دسمبر کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر کی پیشنگوئی کر دی ۔ اس دوران پنجاب، خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے درجہ حرارت چار سے چھ جبکہ بلوچستان اور سندھ میں پانچ سے سات ڈگری سینٹی معمول سے کم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران راولپنڈی اسلام آباد، مری، گلیات ، اٹک، جہلم ، چکوال ، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔اس دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید