اسلام آباد( کامرس رپورٹر،جنگ نیوز) چیف کمشنر اسلام آباد وچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ تاجر برادری اسلام آباد کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،جناح سپر مارکیٹ جیسے اہم تجارتی مراکز معیشت کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،اس سمیت تمام تجارتی مراکز کی ترقی کے لئے سی ڈی اے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، تاجر برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جناح سپر مارکیٹ کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جناح سپر مارکیٹ اسلام آباد کے انتخابات 2024-26 میں تیسری بار بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے صدراسد عزیز اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن صدیقی،فصیح اللہ خان سینئر نائب صدر،چوہدری محمد اشرف نائب صدر،عبدالمالک نائب صدر،زوہیب ارشد ملک ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،جواد زبیری جوائنٹ سیکرٹری،عثمان نعیم جوائنٹ سیکرٹری،عباس شاہ سیکرٹری اطلاعات،شیخ بیرم سکیورٹی سیکرٹری سے حلف لیا۔ڈی سی اسلام آبادعرفان نوازمیمن،سی ڈی اے ممبران و افسران، میڈم بشریٰ،میڈم ثانیہ،مشوق علی شیخ،نائب صدر آئی سی سی آئی ناصرچوہدری،کونسل ممبران،چیئرمین کونسل طارق صادق،رؤف عالم،ظفر بختاوری، اعجاز عباسی،خالد اقبال ملک،خالد جاوید،سابق صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری،اسلام آباد کی مارکیٹوں کے عہدیداران راجہ حسن اختر،یوسف راجپوت،شہزاد عباسی،الطاف شاہ،نعیم اعوان،احمد خان،نعیم اقبال،وحید چیمہ،ابرار بھٹی،راجہ زاہد دانیال،ایگزیکٹو ممبران ذوالقرنین عباسی،روحیل بٹ،راجہ نوید ستی بھی اس موقع پر موجود تھے۔