• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز کے مقابلہ کیلئے محبِّ وطن ،نظریاتی قوتوں کویکجا ہونا پڑیگا، سنی تحریک

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے،خبر نگار خصوصی) ختم نبوت کے قانون کے تحفظ کے لئے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ ہم بھی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہدائے ختم نبوت کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ ختم نبوت کے محافظِ اول ہیں۔وطن عزیز کی ترقی و کامیابی کے لئے خلفاءراشدین کی سیرت پر عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجنئیر محمد ثروت اعجاز قادری، نائب صدر علامہ محبوب علی سیتھو، صدر سنی تحریک شمالی پنجاب علامہ طاہر اقبال چشتی وعلماو و مشائخ نے را ولپنڈی میں تحفظ " ختم نبوت ورکرز کنونشن" سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ا س موقع پر پیر اولیاء بادشاہ فاروق ، پیر عظمت نواز ،پیر سعدالرحمان نقشبندی ، پیر سرکار جی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ ومستقبل کے چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لئے تمام محبِّ وطن اور نظریاتی قوّتوں کویکجا ہونا پڑے گا۔
اسلام آباد سے مزید