اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) دو لڑکیوں کو اغواء جبکہ ایک خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ (ش) نے پولیس کو بتایا کہ وہ فیصل آباد سے 26 نمبر چونگی اتری تو اس نے ملزم کو کال کی کہ وہ اسے اس کے گھر جی بارہ میں پہنچا دے مگر وہ اسے ڈھوک کھبہ میں ایک کمرے میں لے گیا اور زیادتی کی ۔تھانہ وارث خان پولیس نے ضیا الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ تھانہ نصیر آباد کے رہائشی عادل منان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی (ن) چوہدری طاہر سکندر کے گھر کام کرتی ہے جو 17 نومبر کو کام کی غرص سے گئی اور تاحال واپس نہ آئی۔ شبہ ہے کہ اسے کسی نے اغوا ء کر لیا۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے سکھو روڈپر رہائش پذیر محمد طارق نے بتایا کہ اس کے کزن کا بیٹا ارسلان ا س کے گھر آیا اور رات رہائش پذیر رہا ۔اس کے ہمراہ دو نا معلوم افراد اس کی 23 سالہ سوتیلی بیٹی (ر)کو اغوا ءکر کے لے گئے ۔