• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے،سرحد چیمبر

پشاور( لیڈی رپورٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان کی سربراہی میں تاجروں و صنعت کاروں کا ایک نمائندہ کی صوبائی مشیر بر ائے خزانہ مزمل اسلم سے سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات ہوئی۔ وفد میں سرحد چیمبر کے نائب صدر شہریار خان ٗ سابق صدور ریاض ارشد ٗ انجینئر مقصود انور پرویز ٗ انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر ایوب زکوڑی ٗ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران جنید الطاف ٗ سجاد ظہیر ٗ حسن زاہدین شامل تھے۔ صوبائی مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے اپنے وعدے کی پیروی کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے وفد کو دی بینک آف خیبر کے سی ای او / مینجنگ ڈائریکٹر حسن رضا سے ملاقات کرائی ملاقات کے دوران چھوٹے تاجروں اور دکانداروں اور صنعتوں کے لئے قرضوں کے اجراء میں مشکلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہدرکار قرضوں کے اجراء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پشاور سے مزید