• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو اہم گواہوں نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار سمیت دیگر کو شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت میں دو اہم گواہوں نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار سمیت دیگر دہشت گردوں کو گواہی میں شناخت کرلیا ۔گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے کارندوں کے خلاف پولیس پر حملہ ، اقدام قتل اور دہشت گردی کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔دو اہم گواہوں نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار سمیت دیگر دہشت گردوں کو گواہی میں شناخت کرلیا ۔دو اہم گواہ پولیس افسران اے ایس آئی منصوراورسب انسپکٹر اسرارکے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے۔گواہ کے مطابق 19دسمبر 2006 کو پولیس پارٹی کے ساتھ گشت پر مامور تھے، سب انسپکٹر اسرارچیل چوک لیاری پہنچے تو فائرنگ کی آواز آنا شروع ہوگئی، موقع پر پہنچے تو لیاری گینگ وار کارندوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید