• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں 8 دسمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے اسٹیڈیم اور مری آباد گرڈ کے سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی ائیرپورٹ روڈ ، پی اے ایف ، خروٹ آباد ، ویسٹرن بائی پاس ، جبل نور ، ادیان، واسا، چشمہ، داریم، تکاتو، دوستین ،عمراور کڈنی سنٹر، نوحصار اور سی ٹی ایس فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندرہے گی جبکہ 220 کے وی انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سریاب مل کالونی ، ایف جی ایس ، شیخ زید، شموزئی فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ، 8 دسمبرکو ہی کچلاک گرڈ اسٹیشن کے 11 کے وی کچلاک سٹی، ڈی ایچ اے،ولی خان، نیو اغبرگ، مجیب، واسا،ستار اور اے ایس ڈی بلیلی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ پیر 9 دسمبر کو کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن کے ملک پلانٹ، پی ٹی وی،عالم خان، دیبہ، شہبازٹاون، جناح ٹاون، نواں کلی، پی اے ایف، اولڈ سمنگلی، انٹرکنیکٹ، مالک اور کسٹم فیڈرزجبکہ سریاب گرڈ اسٹیشن کے کرانی، اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، غازی، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈ اور نیوجان محمد، خیر بخش مری، جوائنٹ روڈ، انڈسٹریل، منی مارکیٹ، چلتن، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازاراور سیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید