کوئٹہ/ (اسٹاف رپورٹر+نامہ نگار)کوئٹہ قلات سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع ہفتے کو شدید سردی کی لپیٹ میں رہے قلات میں درجہ حرارت منفی 5ریکارڈکیاگیا دن بھر سرد ہوائیں چلتی رہیں جس سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کررہ گیا تودوسری بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے صارفین کو مشکلات کاسامنا کرناپڑا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی2،گوادر12،قلات منفی5،سبی13اور نوکنڈی میں 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔