• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے،موبائل فونز چھین لئے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 16موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،3افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھی شہری ایک گاڑی 5موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔تھانہ کوہسار کے علاقہ سے گاڑی چوری کرلی گئی۔تھانہ کوہسار ، رمنا، انڈسٹریل ایریا،لوہی بھیرکے علاقوں سے شہریوں کے موٹرسائیکل چوری ہوگئے جب کہ تھانہ سنگ جانی کے علاقہ سے ایک موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھین لیاگیا۔ڈکیتی کی واردات تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں، سٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھانہ سنبل اور تھانہ سبزی منڈی کے علاقوں میں ہوئیں۔ رابری کی وارداتیں تھانہ رمنا،سنگ جانی ،شہزاد کالونی ،کھنہ اور کورال کے علاقوں میں کی گئیں ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ محلہ عظیم آباد میں 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر راجہ محمد شجرسے لیپ ٹاپ، موبائل،اڑھائی ہزار روپے ،اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اورسروس کارڈز،ریلوے ورکشاپ روڈ پرنعیم شہزاد اورعاطف حسین موٹرسائیکل پر فلور ملز کی کیش بینک میں جمع کروانے جا رہے تھے کہ 3 موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر ان سے آٹھ لاکھ سترہ ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ چونگی نمبر8کے قریب 2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عبدالرزاق سے فون اور 6 لاکھ روپے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں محمد جواد طیب کے میڈیکل سٹور سےدو موٹرسائیکلوں پر سوار 3لڑکے گن پوائنٹ پر2موبائل اور 36ہزار200روپے،تھانہ ریس کورس کے علاقہ سادات مارکیٹ میں3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پررضوان علی شاہ سے 4ہزا رروپے، شناختی کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ قاضی آباد میں کمپنی کے کورئیر محسن علی سے 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 70ہزار338روپے اور کمپنی کے 4 پارسل،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر سپرسٹور سے 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر 2موبائل اور20 ہزار روپے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ جمیل آبادمیں دوموٹرسائیکل سوار دانش خورشید کے بھتیجے سبحان عمر 12سال کوتھپڑمار کر اس سے موٹرسائیکل،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ثمر زار اڈیالہ روڈ پر عبدالرزاق کی بیکری سے 3ملزمان اسلحہ کی نوک پر 55 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔رتہ امرال میں نویدحسین کے گھر کے تالے توڑ کر 2موبائل اور ایک لاکھ 35ہزارروپے،ڈھوک کالاخان میں فلک حیات عرف سونی شیمیل کے35ہزارروپے ،محلہ اوجڑی کیمپ میں امجد محمود کے گھر سے8تولے کے طلائی زیورات ،15 ہزار روپے اورزمین کے فرد،ایک میناروالی مسجد کے قریب اشتیاق احمد کی دکان سے ایک لاکھ 70ہزارروپے، کپڑے ،کمبل ،جیکٹ،کوٹ وغیرہ ،تعمیر حیات کالونی میں نجی کمپنی کےوئیر ہاؤس کے تالے توڑ کر قیمتی سامان مشینوں کی کیبل اور اوزار کل مالیتی 20لاکھ روپے ،دولتالہ میں گودام سے مونگ پھلی کی 6 بوریاں مالیتی ایک لاکھ اسی ہزار روپے ،اڈیالہ روڈ پر عمرا نور کے کال سنٹر سے 3 لیپ ٹاپ وغیرہ سامان مالیتی 2 لاکھ روپے،چک بیلی روڈ پر رحمت اللہ کے سکول کے تالے توڑ کرالیکٹرک وائرنگ ،لیپ ٹاپ مختلف رجسٹر وغیرہ ، جھنگی دائم میں جاوید اختر کے فارم ہاؤس سے پانی والی موٹر اور 2 سولر پلیٹس،موٹروے پل نزدیکچک دینال میں پی ٹی سی ایل کی 130میٹرتار چوری کرلی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید