راولپنڈی(خبر نگار خصو صی )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی انفورسمنٹ سکواڈ نےموضع موہری کھتران میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اینٹری بیریئرز، سیکیورٹی آفس، اشتہاری بورڈز، پینافلیکس اور ہورڈنگز کو مسمار کر دیا۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کہاہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔ آرڈی اے شہریوں کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری سے گریز کرنے کا مشورہ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ عوام کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ آر ڈی اے ویب سائٹ (www.rda.gop.pk) دیکھیں اور صرف منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں سے خرید و فروخت کریں۔