• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کے دوران کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 74 افراد سمیت 131ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ یونٹ نے رواں سال کے دوران کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث 28گروہوں کے 74ارکان سمیت 131ملزموں کو گرفتار کیا ۔ملزموں کےقبضہ سے39کروڑ27لاکھ روپے سے زیادہ کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں 231 گاڑیاں اور موٹرسائیکل شامل ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں جاری "نشہ!اب نہیں "تحریک کے دوران رواں سال کے دوران کارروائیوں میں 9کلو 689گرام ہیروئن اور 6 پستول ایمو نیشن بھی برآمد کئے گئے۔پولیس ٹیمو ں نے اشتہاری مجرموں ، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 11 کو گرفتار کیا۔
اسلام آباد سے مزید