• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین نابالغ بچوں کو انڈے فروخت کرتے ہوئے تحویل میں لے لیا گیا،سرپرستوں کیخلاف مقدمات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو نے 3نابالغ بچوں کو انڈے فروخت کرتے ہوئے تحویل میں لے کر ان کے سرپرستوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ سٹی کوثناء کنول چائیلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو آفیسر نے بتایاکہ ان کی ریسکیو آپریشن ٹیم کالج روڈگئی وہاں پر عبدالحفیظ کو انڈے فروخت کرتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا اس کے بھائی عبدالوحید کے خلاف اس سے کام کروانے پرکارروائی کی جائے۔ ٹیم نے کالج روڈ پر ہی محمدعثمان کو انڈے فروخت کرتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا اس کے والدعبدالو دود کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ریسکیو آپریشن ٹیم نے صادق آباد چوک سے غفران کو انڈے فروخت کرتے ہوئے حفاظتی تحویل میں لیا اس کے والد عبدالرؤف کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد سے مزید