راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شہری سے کاروبار کیلئے 50لاکھ روپے امانتاً لے کر خوردبرد کرنیوالے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ تھانہ کینٹ کو شہباز علی نے بتایا کہ سائل کا عاصم لطیف و یاسر لطیف اور عامر لطیف کیساتھ اچھا تعلق تھا۔کاروباری تعلق اور اعتماد کی بنیاد پر 23 ستمبر 2022 کو ایک ایگر یمنٹ عامر لطیف سے ہوا جس میں یاسر لطیف بطور گواہ شامل ہوا۔ سائل سے انہوں نے پچاس لاکھ روپے روپے گولڈ کے کاروبار کی ضرورت بتاکر بطور امانتاً لئے۔ عامر لطیف، یاسر لطیف اور عاصم لطیف نے بدنیتی و بددیانتی سے سائل کی رقم خورد برد کرکے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ۔