• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان کالونی میں پانی کی بلا تعطل سپلائی اور ٹوٹی سڑکیں مرمت کی جائیں، ویلفیئر امن کمیٹی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر )گلستان کا لونی ویلفیئر امن کمیٹی نے چیف ایگزیکٹو افسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ گلستان کالونی لین نمبر پانچ اور اس کی ملحقہ سٹریٹس اور مسجد شیر زمان کے سامنے لین نمبر تین کی گلیوں میں پانی کی سپلائی کو بلاتعطل بنایا جا ئے اور سپلائی پوری مقدار میں دی جائے۔ یہ مطالبہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو شیخ محمد عثمان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کالونی میں صفائی کا عملہ تعینات کیا جا ئے اور ٹوٹی سڑکوں کی مینٹی ننس کی جا ئے۔ کمیٹی کا موقف تھا کہ ہم با قاعدگی سے پرا پرٹی ٹیکس‘ واٹر چارجز اور کنزر ونسی چارجز ادا کرتے ہیں لیکن سروس ڈیلوری مکمل نہیں کی جا رہی جس سے مکینوں میں تشویش پائی جا تی ہے۔
اسلام آباد سے مزید