• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں مسلح افراد نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں مسلح ملزموں نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر دیگر کئی افراد کوبھی لوٹ لیا ۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات فوجی کالونی کے قریب اسلحہ کی نوک پرمسلح ملزموں نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین کر فائرنگ کی جس سے خوف ہراس پھیل گیا ، اہل علاقہ کے مطابق ملزمان فرار ہوتے ہوئے گن پوائنٹ پر دیگر کئی افراد سے نقدی اور موبائل وغیرہ بھی چھین کر لے گئے ۔ادھرقاسم آباد گلی نمبر 3 میں دوہفتوں کے دوران ڈکیتی کی تیسری واردات میں ڈاکو موبائل نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ اہل محلہ کاکہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں وارداتوں میں اضافہ ہوگیاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمارے علاقے میں پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید