• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جبر اور ظالمانہ نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی،جما عت اسلامی حلقہ خواتین

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔اسلام دنیا میں غالب ہونے کے لئے آیا ہے۔قرآن جھوٹ، منافقت اور جبر کے نظام کو قائم نہیں رہنے دیتا۔ ارکان جماعت تحریک کی طاقت ہیں۔یہ بات سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اسلام آباد میں ارکان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا میں غالب ہونے کے لئے آیا ہے۔دھرنے کے ذریعے جماعت اسلامی کی قیادت نے یہ پیغام دیا کہ جبر کے نظام کے خلاف کھڑے ہو جاؤ، ہم جبر اور ظالمانہ نظام کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ جماعت کی دعوت سب سے پہلے اپنے گھر والوں کو دیں اور ان کو جماعت کے ساتھ جوڑیں یہی ہمارا مستقبل ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید نے کہا کہ صوبہ کے پی کو چار حلقوں ، پنجاب کو 6 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایک ایک حلقے میں کئی اضلاع ہیں۔اسلام آباد کو ایک حلقہ کہا گیا ہے کیونکہ کیپٹل سٹی ہونے کے علاؤہ بڑا ضلع ہے۔تربیت گاہ سے عطیہ نثار،ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید