راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کوگرفتار کرلیا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والاحسن علی پرتگال سے اسلام آباد پہنچا تھاجہاں امیگریشن کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ پایاگیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے بتایاکہ مذکورہ پاسپورٹ اس نے پرتگال میں فراست نامی ایجنٹ سے حاصل کیا تھا۔