ٹوکیو (عرفان صدیقی) جنوبی کوریا میں مارشل لاء کے نفاذ پر صدر یون سک یول نے قوم سے معافی مانگ لی تاہم مستعفی ہونے سے انکار کر دیا،قوم سے بذریعہ ٹی وی خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمے داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ مارشل لاء کے فیصلے کی قانونی اور سیاسی ذمے داری سے بچنے کی کوشش نہیں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہزاروں مظاہرین نے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔سیؤل میں صدر یون سک یول کے حامیوں نے بھی ریلی نکالی ہے۔