پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوشش نہ کریں،تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ حکمران قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں قصہ پارینہ بن چکی ہے، اے پی سی بھی پیپلز پارٹی میں نئی روح پھونکنے کی ناکام کوشش تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاوجہ بھٹو خیبرپختونخوا کی فکر نہ کریں، تھر میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ حکمران قومی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔