• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اعزاز، عاطف اکرام شیخ ای سی او چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے متفقہ صدر منتخب

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کو اتفاق رائے سے اقتصادی تعاون تنظیم (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن)چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ای سی او علاقائی ملکوں کی تنظیم ہے جو ترکیہ ایران، پاکستان، افغانستان ،آذربائیجان ،قازخستان، کرغیزستان، تاجکستان،ترکمنانستان اور ازبکستان پر مشتمل ہے۔ ایران ترکئے نے تہران میں گزشتہ روز ہونے والے ای سی او چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اہم اجلاس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ کا نام ای سی او چیمبرز کے صدر کے عہدے کیلئے تجویز کیا۔ جس کی پاکستان سمیت تنظیم کے ممبر ممالک نے اس تجویز کی سو فیصد حمایت کی اور سب نے عاطف اکرام شیخ کو ای سی او چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تین سال کیلئے صدر بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید