• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اتنا ہی محفوظ جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، بھارتی پروفیسر موروانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی پروفیسر کے پی موروانی نے کہا ہے کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں تیرہویں سارک ای این ٹی کانفرنس اپنے دوسرے روز بھی جاری رہی جس میں پاکستان، بھارت، نیپال، مالدیپ ، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کے ماہرین امراض ناک کان و حلق نے شرکت کی۔ بھارت سے 5 ماہرینِ صحت نے شرکت کی۔ بھارتی پروفیسر کے پی موروانی کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والدین سندھ سے ہجرت کرکے گئے تھے اپنی جنم بھومی پر واپس آیا ہوں۔ پروفیسر پاٹل کا کہنا تھا کہ 2006ء میں ڈیڑھ گھنٹے میں بمبئی سے کراچی آ گئے تھے، اس بار ممبئی سے کراچی بحرین کے راستے آنے میں 12 گھنٹے لگے۔ بھارتی ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں آ کر اردو بولنے اور سننے سے کان سیراب ہو رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے عوام اور ماہرین کے ملنے کے مواقع بڑھائے جائیں۔
اہم خبریں سے مزید