• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز: اقدام قتل کے شبے میں ایک شخص گرفتار

لیڈز(زاہدانور مرزا) لیڈز میں اقدام قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔اس شخص کو کراس گیٹس کے علاقے میں ایک پب کی کار پارک سےخاتون کے شدید زخمی ہونے کے واقعے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو گزشتہ روز یہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ پینڈاس وے پر کاک بیک پب کی کار پارک میں ایک گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی ہے۔ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق افسران موقع پر پہنچے اور ایک پچاس سالہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا، تاہم ان کو لگنے والی چوٹیں جان لیوا نہیں تھیں۔واقعے میں کسی اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ، کچھ دیر بعد ایک اور تصادم کی اطلاع سیل بی روڈ اور یارک روڈ لیڈز کے جنکشن پر دی گئی جس میں ٹویوٹا راوا 4 اور ٹویوٹا پریوس شامل تھیں۔ معلوم ہوا کہ راوا 4 وہی گاڑی تھی جو پہلے واقعے میں ملوث تھی۔راوا 4 کے ڈرائیور کو تصادم میں شدید چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی چوٹیں بھی جان لیوا نہیں تھیں۔ 26 سالہ ڈرائیور کو اقدام قتل، ڈرائیونگ معطلی کے دوران گاڑی چلانے اور کلاس بی منشیات رکھنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یورپ سے سے مزید