کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کی جانب سے اتوار کو مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریگل چوک تا پریس کلب کراچی نکالی گئی یکجہتی فلسطین ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد زبیر ہزاروی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم، تشدد اور مشکلات پر پوری امت مسلمہ کا دل افسردہ ہے ، اسرائیلی افواج کے ظلم و ستم کی وجہ سے فلسطینیوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی انتہائی افسوسناک ہے ،یہ جو ظلم فلسطینی عوام پر ہو رہا ہے، وہ صرف ایک مقامی تنازع نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے ، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دیں گے، حکومت پاکستان اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہوگا ،ریلی سے مفتی فیاض احمد نقشبندی، مفتی محمد شریف سعیدی،علامہ حافظ خادم حسین نعیمی ، علامہ غلام غوث گولڑوی، و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔