اسلام آ باد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف نےبیرون ملک5اہم تعیناتیوں کوامتحان سےاستشنی دےدیا ہےWTOجنیوا میں ایمبیسڈراور2ٹریڈاینڈ انوسٹمنٹ قونصلرز، برسلز میں اکنامک منسٹر، ڈائریکٹر ای سی او تہران کی آسامیاں شامل ۔ ذرائع کے مطا بق ڈبیلوٹی اوجنیوا میں ایمبیسڈرکی تعیناتی کےلیےآسامی مشتہرنہیں کی جائےگی۔ برسلزمیں اکنامک منسٹرکی تعیناتی کےلیے آسامی مشتہرنہیں ہوگی۔ڈبیلو ٹی اوجنیوامیں2ٹریڈاینڈ انوسٹمنٹ قونصلرزکی آسامیوں کے لیے امتحان نہیں ہوگا۔ ڈائریکٹر ای سی او تہران کی تعیناتی کے لیے بھی آسامی مشتہر نہیں کی جائےگی۔