اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) بورڈ آف پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کا اجلاس اتوار کو ہوا لیکن وہ مذبذب رہا اور اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر سکا کہ آیا اسے جنوری 2025کے لیے آذربائیجان کے ایس او سی اے آر سے ایک ایل این جی کارگو خریدنا چاہیے یا نہیں۔ ایس این جی پی ایل نے مذکورہ مہینے کے لیے ایک ایل این جی کارگو کی درخواست کی تھی کیونکہ اس کے خیال میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوگا۔ اس پیشرفت سے آگاہ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ پی پی ایل بورڈ کا اجلاس ہوا اور ایس این جی پی ایل کے مطالبے پر مستعدی کے عمل کو انجام دیا لیکن اس نے کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ گیس کمپنیوں کی جانب سے مانگے گئے تخمینے میں بہت سے اگر اور مگر موجود ہیں۔