سانگھڑ (محمد مبین بھٹی/ نامہ نگار ) حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر پگارا شیڈول روحانی دورے پر کھپرو پہنچے اس موقع پر مریدین کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال اور بھیج پاگارا کے فلک شگاف نعرے لگائے. پیر پگارا نے مریدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج آپ کی اپنی فوج ہے لہذا فوج کا ساتھ دینا اپ کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ اپنے چھوٹے بچوں کو بچپن سے ہی پاک فوج کے بارے میں بتائیں کہ یہ ہماری فوج ہے جس کی وجہ سے ہم چین کی نیند سوتے ہیں اور اپنے ملک میں آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بچوں کو بتائیں کہ یہودیوں نے کتنے معصوم بچوں اور مسلمانوں کو شہید کر دیا ہے کیونکہ فلسطین کے پاس اپنی فوج نہیں ہے پیر پگارا نے کہا کہ آپ سب اپنے بچوں پر توجہ دیں اور خصوصا اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کریں کیونکہ یہ بچے اور بچیاں ہی وطن عزیز کا روشن مستقبل ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیم دلوائیں تاکہ وہ آگے چل کر معاشرے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔