• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد،اتوار بازار میں دکاندار من مانی قیمتیں وصول کرتے رہے

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں میں گراں فروشی کی وجہ سے چھٹی کے روز اتوار بازاروں میں شہریوں کا غیر معمولی رش رہا، شہر بھر میں دکان دار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ،شہر بھر کی طرح سستے بازاروں کے سٹال ہولڈرز نے بھی گراں فروشی شروع کر دی ، اسسٹنٹ کمشنرز نے اتوار بازاروں میں چیکنگ کے دوران ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 30 دکاندار گرفتار کر لیے گئے،جی الیون بازار میں دوران کاروائی 17 افراد کو حراست میں لیا گیا،اے سی صدر کی جانب سے 6 کلو پلاسٹک بیگز بھی قبضے میں لے لیے گئے، اے سی سٹی کی جانب سے جی سکس بازار سے 6 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ،اے سی انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن بازار سے 4 افراد کو حراست میں لیا ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر کی گئیں، ڈی سی نے کہا ہے کہ شہریوں سے التماس ہے کہ پرائس لسٹ کے مطابق قیمت کی ادائیگی کریں۔
اسلام آباد سے مزید