پشاور(جنگ نیوز) ہری پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ تھانہ خان پور کی حدود چھوئی میں منشیات فروش نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والا راجہ یاسر عادی منشیات فروش تھا جس کے رائیڈر کے روکنے پر فائرنگ کی ۔جاں بحق شخص کی نعش ٹراما سنٹر منتقل جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔