لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو رہائش کیلئے ذاتی گھر دے دیا ہے کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا، شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ اسلم ٹاؤن رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل ذیشان خرم 2011 میں بھرتی ہوا ، 13 برس محکمہ پولیس میں خدمات سر انجام دیں۔ کانسٹیبل ذیشان خرم نے رواں سال جون میں تھانہ شیدانی رحیم یار خان کے علاقہ میں ڈکیتوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا ۔ کانسٹیبل ذیشان خرم شہید کے لواحقین میں والدہ، اہلیہ ، 02 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہی ۔