• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی قلعہ کےدیوان عام میں مغل دربار کے مناظرپیش

لاہور(خبرنگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے لاہور قلعہ کے دیوانِ عام میں مغل دربار کے مناظر کو پیش کرنے کا آغاز کیا گیا۔ اس کا مقصد شاہی دربار کے مناظر کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے، جس میں مغل بادشاہ عوام کے مسائل اور شکایات سنتے تھے۔ یہ پیشکش عوام اور سیاحوں کو انصاف اور عوامی رابطے کی لازوال روایت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔ اس کا انعقاد ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دن میں تین بار کیا جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی، اصغرحسین نے کہا کہ لاہور قلعہ کے دیوانِ عام میں شاہی دربار کے منظر کو زندہ کرنا ایک اہم ثقافتی قدم ہے، جس کا مقصد مغل دور کے تاریخی شاندار ورثے اور انتظامی روایات سے دوبارہ جڑنا ہے۔
لاہور سے مزید