ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور سرکل ملک یعقوب گدارااور ونگ کمانڈر رینجرز کی ہدایت پرایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو لودہراں ڈویژن قمر زمان، ایڈیشنل ایکسین سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن عامر انصاری اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں رینجرز، ایلیٹ فورس، پولیس اور میپکو ٹیموں نے نادہندگان کے خلاف جوائنٹ آپریشن کیا۔9 لاکھ 21ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 6زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے جبکہ 5زرعی ٹیوب ویل صارفین نے بجلی منقطع ہونے پر 5لاکھ99ہزارروپے سے زائد واجب الادا بجلی بل /سابقہ رقم موقع پر اداکردی۔ احمد حسن شہید سب ڈویژن لودہراں کے زیر انتظام علاقوں میں 5لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 8گھریلو صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے گئے۔رورل سب ڈویژن لودہراں کے دیہی علاقوں میں 84لاکھ78ہزارروپے سے زائد واجبات/بقایاجات ادانہ کرنے پر کسان اتحاد کے رہنما سمیت 9نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے میٹرز، ٹرانسفارمرز اور تاریں اُتارلیں۔ ایک ہفتہ میں مزید451افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔372بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیااور8 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کروایاگیا۔بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 3کروڑروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 50 لاکھ60ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کرلیاگیا۔یکم تا7دسمبر 2024ء کے دوران ملتان سرکل میں 67بجلی چوروں کو70لا کھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور67 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 40افراد کو16لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد اور40یف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں 37بجلی چوروں کو32 لاکھ30 ہزار روپے جرمانہ عائداور16 مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 35 صارفین کو18لاکھ80ہزار روپے جرمانہ عائداور 35مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 51بجلی چوروں کو40لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ عائد اور37افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں 98صارفین کو 21 لاکھ روپے جرمانہ عائداور98ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ 8 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔ مظفرگڑھ سرکل میں 50 صارفین کو15لاکھ70 ہزار روپے جرمانہ عائد اور27مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں 37 بجلی چوروں کو 59لاکھ40ہزار روپے جرمانہ عائداور27 مقدمات درج، خانیوال سرکل میں 36 صارفین کو35لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 16ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔