• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت ذکر و فکر ڈیرہ اللہ ہوکے زیر اہتما م سمیجہ آباد میں جشن میلاد

ملتان(سٹاف رپورٹر) دعوت ذکر و فکر ڈیرہ اللہ ہوکے زیر اہتما م سمیجہ آبادجشن میلاد مصطفی ﷺ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت امیر دعوت ذکر و فکرپاکستان خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے کی۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدیث نبوی ﷺ ہے کہ حضور سرور دوجہاں ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ایک ایسا دور آئے گا کہ جس میں لوگ میری سنت کے تارک ہوجائیں گے اور میرے طریقے کو چھوڑ کر غیروں کے طریقے اپنالیں گے۔آج کا موجودہ دورانتہائی خطرناک دور ہے،آج ہم اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے فرمان کے مطابق زندگی گزارنے کی بجائے یہود ونصاریٰ جیسے طرز زندگی اپنا نے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس موقع پرصاحبزادہ جمال یوسف نقشبندی، خواجہ سعد نقشبندی و دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید