• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی: شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی، اسٹالینز کو فتح دلا دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے چوتھے میچ میں شعیب ملک کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اسٹالینز نےلائنز کو 12 رنز سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی۔ راولپنڈی میں پیر کو اسٹالینز نے 5 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ لائنز جواب میں 7 وکٹوں پر 150 رنز بنا سکی۔معاذ صداقت نے 32 ، محمد حارث نے 25 ، حسین طلعت نے پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے ۔ شعیب ملک نے39 رنز کی اننگز کھیلی۔ لائنز کی اننگز میں ذیشان ملک ( صفر ) پہلے ہی اوور میں محمد علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ امام الحق اور حسن نواز نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 71 رنز کا اضافہ کیا اس کے بعد امام الحق43 ، حسن نواز نے ایک چھکے اور 3چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ خوشدل شاہ اور عامر یامین نے 44 رنز جوڑے۔ خوشدل شاہ آخری اوور میں28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ عامریامین27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ شعیب ملک، عثمان طارق اور زمان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ شعیب ملک پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اسپورٹس سے مزید